• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • جمہوریت کو آگے لے کرجانا ہے تو قبل از وقت الیکشن کرانے ہو ں گے،عمران خان

جمہوریت کو آگے لے کرجانا ہے تو قبل از وقت الیکشن کرانے ہو ں گے،عمران خان

کراچی:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کبھی اصلی جمہوریت نہیں آئی ،اگرجمہوریت کو آگے لے کرجانا ہے تو قبل ازوقت الیکشن کرانے ہو ں گے ۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کراچی بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا طاقتور کا احتساب پہلی بار ہوا، پاناما کی جدوجہد سے پاکستان ہمیشہ کیلئے بدل چکا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ انصاف کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا، معاشرے میں ظلم اور نا انصافی کے سامنے ڈٹ جانا لازمی ہے،مایوسی کی وجہ سے کبھی شکست تسلیم نہیں کی، انصاف ہی معاشرے کو آزاد کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا حکمرانوں سے اثاثوں اور پیسوں کے بارے میں پوچھنا عوام کا حق ہے، کرپٹ مافیا کو پیغام گیا ہے کہ کوئی قانون سے اوپر نہیں، جمہوریت خطرے میں ہے کہنے والوں کی کرپشن خطرے میں ہے۔

عمران خان نے فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنے کا مطالبہ بھی دہرایا۔

چیئرمین پی  ٹی آئی نے مزید کہا کہ قانون کی بالادستی نہ ہو تو ملک ترقی نہیں کرتا، نواز شریف کو معلوم ہے ان کو کیوں نکالا گیا؟، وہ 300 ارب روپے ملک سے باہر لے کر گئے، ماضی میں کبھی کسی طاقتور پر ہاتھ نہیں ڈالا گیا۔

عمران خان نے  کہا کہ نوازشریف کا مطلب ہے وہ طاقتور ہیں،عدالتیں غریب کیلئے ہیں، کرپشن کے گاڈ فادر کو عدالتوں نے جےآئی ٹی میں گھسیٹا۔

کپتان نے ایک بار پھر نون لیگ پر لفظی باونسرز برسائے،ساتھ ہی شاہد خاقان عباسی کے دورہ ترکی کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےکہا کہ حکومت ناکام ہوچکی ہے، شاہد خاقان عباسی شہباز شریف کے پیچھے ہاتھ باند کر کھڑے رہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے بیت المقدس کو اسرائیلی دارلحکومت بنانے کےاعلان سے دہشتگردی بڑھے گی،ٹرمپ انتظامیہ کا اقدام اقوام متحدہ کی قراردادوں کے خلاف ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply