• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ڈیلی میل ہرجانہ کیس میں وزیراعظم شہباز شریف کو 30 ہزار پاؤنڈ ادا کرنے کا حکم

ڈیلی میل ہرجانہ کیس میں وزیراعظم شہباز شریف کو 30 ہزار پاؤنڈ ادا کرنے کا حکم

ڈیلی میل ہرجانہ کیس میں لندن ہائی کورٹ نے شہباز شریف کو لیگل کاسٹ ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیلی میل ہرجانہ کیس میں شہباز شریف کے لئے مشکل پیدا ہوگئی ہے، لندن ہائی کورٹ نے متعلقہ کیس میں شہباز شریف کو 23 نومبر تک 30 ہزار پاؤنڈ ادا کرنے کا حکم صادر کردیا ہے۔

عدالتی فیصلے میں ان کے داماد علی عمران کو بھی 27 ہزار 55 پاؤنڈ ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز برطانوی عدالت نے ڈیلی میل ہرجانہ کیس میں وزیراعظم شہبازشریف کی حکم امتناع کی درخواست خارج کرتے ہوئے مزید وقت دینے سے انکار کردیا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors

شہباز کے وکلا نے موقف اختیار کیا وزیراعظم پاکستان مصروف ہیں، جواب کیلئےمزید وقت دیاجائے، جس پر جسٹس میتھیو نیکلن نے کہا میری عدالت میں وزیراعظم اور عام آدمی برابر ہیں

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply