• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بھارتی کپتان روہیت شرما کیوں رو رہے ہیں ؟ویڈیو وائرل

بھارتی کپتان روہیت شرما کیوں رو رہے ہیں ؟ویڈیو وائرل

ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل میں انگلینڈ سے بدترین شکست کے بعد بھارت کا ورلڈ کپ کا سفر ختم ہو گیا، جس پر جہاں بھارتی مداح دل برداشتہ ہوئے وہیں بھارتی کپتان نے رونا شروع کر دیا۔

ایڈیلیڈ کے گراونڈ میں انگلینڈ نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر باہر کر دیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر بھارتی کپتان کی ویڈیو وائرل ہو گئی جس میں وہ میچ کے بعد گراونڈ سے باہر بیٹھے رو رہے ہیں۔

واضح رہے بھارتی شائقین کی جانب سے پوری ٹیم پر تنقید کی جا رہی ہے لیکن سب سے زیادہ جو اس تنقید کی زد میں ہیں وہ بھارتی کپتان روہیت شرما ہی ہیں۔ شائقین اور ماہرین کا کہنا ہے کہ شرما کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں جگہ نہیں بنتی تھی اور انہیں کپتان بنا دیا گیا، تاہم کچھ نے ان کی اس جذباتی ویڈیو کو دیکھ کر انہیں حوصلہ بھی دیا ہے۔

 

دوسری جانب بھارتی کھلاڑیوں بھی اپنے دکھ کا اظہار ٹوئٹر پر کر رہے ہیں، ہاردک پانڈیا نے ورلڈ کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ  ہم ٹوٹے ہوئے ہیں شدید اداس، زخمی ہیں اور اسے قبول کرنا ہم سب کے لیے مشکل ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

 

جبکہ سابق کپتان ویرات کوہلی نے لکھا کہ آسٹریلیا  کو کچھ خواب حاصل نہ کرنے اوردلوں میں مایوسی کے ساتھ چھوڑ رہے ہیں۔

 

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply