اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا۔
ایوانِ صدر میں ہونے والی تقریبِ حلف برداری میں صدرِ مملکت عارف علوی نے جسٹس عامرفاروق سے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف لیا۔
جسٹس عامر فاروق نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھٹے چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھایا ہے، وہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج ہیں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں