مرکز میں حکومت سازی کیلئےپی ٹی آئی کی پوزیشن مضبوط

لاہور:مرکز میں حکومت سازی کیلئےپاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) کی پوزیشن مضبوط ہوگئی، پی ٹی آئی ،اتحادی اور آزاد ارکان کی تعداد 137 ہوگئی جبکہ اپوزیشن 126 نشستوں کے ساتھ کافی پیچھے ہے۔

مرکز میں حکومت سازی کیلئے پی ٹی آئی کا نمبر گیم پورا دکھائی دے رہا ہے۔

الیکشن 2018ء میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی اسمبلی کی 116 نشستیں جیتیں ہیں،عمران خان 5جبکہ طاہر صادق اور سرور خان 2،2نشستوں پر کامیاب ہوئے ہیں ۔

عمران خان، طاہر صادق اور سرور خان کو 6نشستیں چھوڑنا پڑیں گی،جس کے بعد پی ٹی آئی کی  110 سیٹیں بچیں گی۔

چوہدری پرویز الہیٰ بھی 2میں سےایک سیٹ چھوڑ دیں گے، یوں ق لیگ کے 3ووٹ ہوں گے، آزاد حیثیت میں جیتنے والے 13ارکان، بلوچستان عوامی پارٹی کے 4، جی ڈی اے 2، بی این پی 3، عوامی مسلم لیگ اور جمہوری وطن پارٹی کی ایک ایک نشست مل کر تعداد 137 ہو جائے گی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

دوسری جانب ن لیگ کے ارکان کی تعداد 64 ہے، پیپلز پارٹی کے 43، ایم ایم اے 12 اور اے این پی کا ایک رکن ملا کر تعداد 126 بنتی ہے، ایم کیو ایم کے قومی اسمبلی میں 6ارکان کا بھی حکومت کے ساتھ جانے کا امکان ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply