امریکہ؛ گوشت خور بیکٹیریا سے اموات کی تعداد 11 ہوگئی

امریکہ کی ریاست فلوریڈا میں ایان طوفان کے بعد، گوشت خور بیکٹیریا کی وجہ سے، مریضوں اور اموات کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

فلوریڈا وزارت صحت کے مطابق رواں سال جمعے کے دن سے اب تک ریاست میں گوشت خور بیکٹیریا کی وجہ سے بیمار پڑنے والے مریضوں کی تعداد 65 اور اموات کی تعداد 11 تک پہنچ گئی ہے۔

مریضوں کی اکثریت کا تعلق ایان طوفان سے متاثرہ علاقے ‘لی کاونٹی’ سے ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق لی کاونٹی میں ریکارڈ کئے گئے 29 کیسں اور 4 اموات میں سے 2 خارج سب کیسں اور اموات طوفان کے بعد ریکارڈ کی گئی ہیں۔

لی کاونٹی ہیلتھ عملے کے جاری کردہ بیان کے مطابق ” سمندری طوفان کے بعد جمع ہونے والا سیلابی پانی ‘وائبریو ولنی فیکس’ جیسی متعدی بیماریوں سمیت متعدد خطرات کا سبب بن رہا ہے۔ ایان طوفان کی طرح ساحلی نظام ِنکاسی سے رِسنے والے پانی نے بھی بیکٹیریا کے پھیلاو میں اضافہ کر دیا ہے۔ ایسے افراد جن کے جسم پر کوئی زخم یا کٹاو ہو وہ سمندری پانی سے لمس کی صورت میں وائبریو ولنی فیکس بیکٹیریا سے براہ راست متاثر ہو سکتے ہیں۔

لی کاونٹی ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ اگرچہ کوئی بھی اس بیماری میں مبتلا ہو سکتا ہے لیکن کمزور قوت مدافعت والے افراد کے لئے یہ بیکٹیریا نسبتاً زیادہ خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

ماہرین کے مطابق کچے چھلکے والی سمندری مصنوعات خاص طور پر کستورا مچھلی کھانے سے بیکٹیریا جسم میں داخل ہو سکتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply