معاشی مسائل عمران خان انتظارمیں ہیں،بلوم برگ

عالمی جریدے بلوم برگ کا کہنا ہے کہ معاشی مسائل عمران خان کا انتظار کر رہے ہیں، پاکستان کا آئی ایم ایف سے قرض لینا کٹھن مرحلہ ہوگا۔ عالمی جریدے بلوم برگ نے نئی حکومت کو درپیش چلنجز پر رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ معاشی مسائل عمران خان کا انتظار کر رہے ہیں، جاری کھاتوں کا بڑھتا ہوا خسارہ حکومت کے لئے پریشانی کا باعث ہوگا، نئی حکومت کو گرتے ہوئے زر مبادلہ کے ذخائر کو سہارا دینا ہوگا۔

Advertisements
julia rana solicitors

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ موجودہ حالات میں پاکستان کو فوری طور پر 10 سے 15 ارب ڈالر کی ضرورت پڑے گی، جس کے لئے آئی ایم ایف کا دروازہ کھٹکھٹانا پڑ سکتا ہے، مگر آئی ایم ایف سے قرض لینا کٹھن مرحلہ ہوگا، آئی ایم ایف اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل درآمد کرائے گا، جس میں نج کاری اور ٹیکس نیٹ میں اضافہ بھی شامل ہے عالمی جریدے بلوم برگ کے مطابق آئی ایف پروگرام سے معاشی ترقی کی شرح متاثر ہوسکتی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply