انتخابات2018 وقت پر ہونگے،نگران وزیراعظم

نگران وزیراعظم ناصر الملک نے واضح کیا ہے کہ عام انتخابات 2018 اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے اور جو مینڈیٹ انہیں دیا گیا ہے، وہ اسے مقررہ وقت پر پورا کریں گے۔ وزیراعظم ہائوس میں نگران وزیراعظم ناصر الملک کی زیرصدارت الیکشن انتظامات سے متعلق اجلاس میں چاروں نگران وزرائے اعلیٰ، چیف سیکرٹریز اور انسپکٹر جنرلز آف پولیس نے شرکت کی۔ چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا نے اجلاس کے شرکا کو انتخابی انتظامات سے متعلق بریفنگ دی۔ جبکہ چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز نے انتظامی معاملات کے حوالے سے شرکا کو آگاہ کیا۔ چاروں آئی جیز نے بھی الیکشن کے حوالے سے سیکیورٹی پلان پر بریفنگ دی اور ملک بھر کے حساس پولنگ سٹیشنز سے متعلق بھی اجلاس کے شرکا کو آگاہ کیا گیا۔ الیکشن کمیشن حکام نے شرکا کو پولنگ سٹیشنز اور بیلٹ پیپرز کی چھپائی پر بھی بریفنگ دی اور بتایا کہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے دوران سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے جارہے ہیں۔ اس موقع پر نگران وزیراعظم ناصر الملک نے کہا کہ عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے۔ جو مینڈیٹ دیا ہے، اس کو مقررہ وقت پر پورا کریں گے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ چاروں حکومتیں، امیدواروں کوسیکیورٹی فراہم کریں اور سیاسی جماعتوں کے قائدین کو بھی سیکیورٹی فراہم کی جائے۔ الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومتوں کو ملک کے انتہائی حساس پولنگ سٹیشنوں پر جلد سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ دوسری جانب وزارت دفاع نے الیکشن کمیشن کی درخواست پر عام انتخابات کے لیے پاک فوج کے ساڑھے 3 لاکھ اہلکار دینے کی بھی حامی بھرلی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply