کتے نے خوشی میں مالک کی گردن توڑ دی

یونگژو: کُتے نہ صرف وفادار ہوتے ہیں بلکہ اپنے مالکان سے بہت زیادہ محبت بھی کرتے ہیں۔ لیکن بعض اوقات ان کی یہ معصومانہ محبت مالکان کیلئے نقصان کا باعث بن جاتی ہے۔ بالکل اسی طرح ایک شخص کو اُن کے کتے کی خوشی نے ہسپتال پہنچا دیا۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق چین میں کتے نے اپنے مالک کو دیکھ کر دوسری منزل چھلانگ لگائی اور سیدھا  اُن کے اوپر جا گرا، جس کی وجہ سے مالک کی گردن کی ہڈی ٹوٹ گئی۔

A 67-year-old pet owner in south China was left with a broken neck after his overexcited husky (left) jumped from a second-floor balcony in Hunan province and landed on him

چین کے صوبے  ہونان  کے شہر یونگژو سے تعلق  رکھنے والے 67 سالہ شخص، جن کا خاندانی نام لیو بتایا گیا ہے، پیر کو اپنے رشتے داروں سے مل کر گھر پہنچے۔

The pensioner is currently recovering at Chenzhou No 1 People's Hospital following surgery

وہ گھر میں داخل ہی ہوئے تھے کہ کوئی بھاری چیز اُن کے اوپر آن گری اور وہ بے ہوش ہوگئے۔ لیو کے گھر والوں نے انہیں ہسپتال پہنچایا۔

The 67-year-old man was knocked out instantly after his 66lb-pooch fell on him while trying to greet him as he returned home in Chenzhou, Hunan province on Saturday

ہوش میں آ کر لیو نے بتایا کہ انہیں پہلا خیال یہی آیا تھاکہ اُن کے گھر کی دیوار اُن کے اوپر گرگئی لیکن انہیں بعد میں پتا چلا کہ یہ سب اُن کے پالتو کتے کی خوشی کا نتیجہ تھا۔

ساٹھ پاؤنڈ وزنی یہ کتا لیو کو دیکھ کر اتنا خوش ہوا کہ دوسری منزل سے ہی اپنے مالک پر چھلانگ لگا دی۔

The pensioner has refused to punish his beloved husky, but decided to keep the dog chained to the terrace at home in order to avoid a similar incident in the future

کتے کے گرنے سے لیو کی گردن کی ہڈی میں فریکچر ہوگیا۔ ہڈی کو درست کرنے کیلئے لیو کو سرجری کے عمل سے گزرنا پڑے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors

A doctor at the hospital said the pooch fractured its owner's cervical vertebrae, bruising his spine in the process, but added it was too early to see if the damage was permanent

لیو کا کہنا ہے کہ وہ اپنی چوٹ کیلئے کتے کو الزام نہیں دیتے۔ تاہم وہ کتے کو صحن میں زنجیر سے  باندھ کر رکھیں گے تاکہ اس طرح کے حادثات دوبارہ نہ ہوں۔ جبکہ دوسری جانب اتنی اونچائی سے گرنے کے باوجود کتا زخمی ہونے سے محفوظ رہا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply