امریکی صدر نے کوئی نئی بات نہیں کی ، وائٹ ہاؤس

پاکستان کے جوہری اثاثوں سے متعلق امریکی صدر جو بائیڈن کے بیان پر وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری نے کہا ہے کہ امریکی صدر نے کوئی نئی بات نہیں کی۔

پریس سیکریٹری کا کہنا تھا کہ امریکی صدر محفوظ اور خوشحال پاکستان چاہتے ہیں، محفوظ اور خوشحال پاکستان امریکا کے مفاد کے لیے اہم ہے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو بےقاعدہ قرار دیا تھا۔ انہوں نے ڈیموکریٹک کانگریشنل کمپین کمیٹی میں خطاب کے دوران روس اور چین کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان کو لپیٹ میں لے لیا۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے پاکستان پر الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام بےقاعدہ ہے ۔ میراخیال ہے کہ پاکستان خطرناک ترین ممالک میں سے ایک ہے۔‘

پاکستان کے ایٹمی اثاثوں سے متعلق امریکی صدر کے بیان پر پاکستان کی جانب سے شدید ردِ عمل کا اظہار کیا گیا۔

اسلام آباد میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کو دفتر خارجہ طلب کرکے انہیں احتجاجی مراسلہ دیا گیا۔ امریکی سفیر سے مراسلے کے ذریعے امریکی صدر کے بیان پر وضاحت کا بھی کہا گیا جبکہ امریکی سفیر کو پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کیا گیا تھا۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے جوہری ہتھیاروں سے متعلق امریکی صدر کے بیان کو حقائق کے برعکس اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا اور کہا کہ پاکستان کا جوہری پروگرام مؤثر تکنیکی اور فول پروف کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے زیر انتظام ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

انہوں نے کہا تھا کہ عالمی امن کو اصل خطرہ عالمی مروجہ اقدار کو پامال کرنے والی بعض ریاستوں، انتہا پسند قومیت پسندی، غیرقانونی قبضوں کے خلاف جدوجہد کرنے والوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے ہے ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply