بھارتیوں کے سر پر آئی ایس پی آر کا خوف سوار ہوگیا

نئی دہلی:  بھارتی میڈیا نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کو آئی ایس آئی سے زیادہ خطرناک قرار دے دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی ‘عزم نو’ مہم بھارتی کولڈ اسٹارٹ ڈاکٹرائن کا توڑ ہے۔ بالاکوٹ واقعہ کے بعد بھی آئی ایس پی آر نے اہم کردار ادا کیا۔

بھارتی دفاعی ماہرین نے تسلیم کیا ہے کہ انفارمیشن کی جنگ میں پاکستان کی پوزیشن انتہائی مضبوط ہے۔ بھارت کو آئی ایس پی آر کے سائبر آپریشن سے خبردار رہنا ہوگا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

بھارتی دفاعی ماہرین نے پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کو جنوبی ایشیا کا گیرازیموف قرار دیدیا ہے۔ خیال رہے کہ ہائبرڈ وار کا نظریہ سب سے پہلے روسی جنرل گیرازیموف نے 2018ء میں پیش کیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply