ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ؛ آج سے آسٹریلیا میں آغاز ہوگا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 آج سے آسٹریلیا میں شروع ہورہا ہے، پہلے مرحلے میں کوالیفائینگ راؤنڈ کھیلا جائے گا۔

کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ کا سب سے بڑا اعزاز اپنے نام کرنے کے لیے 16 ٹیمیں آسٹریلیا میں میدان میں ہیں ۔۔

پہلے مرحلے میں دو گروپس میں تقسیم 8 ٹیمیں سپر 12 راؤنڈ میں جگہ بنانے کے لیے مقابلہ کریں گی جہاں 8 ٹیمیں اپنی رینکنگ کی بنیاد پر پہلے ہی موجود ہیں۔

پہلے راؤنڈ میں نمیبیا، نیدرلینڈز، سری لنکا اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) گروپ اے جبکہ آئرلینڈ، زمبابوے، ویسٹ انڈیز اور سکاٹ لینڈ گروپ بی میں شامل ہیں۔

ایونٹ کے افتتاحی روز پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9 بجے سری لنکا اور نمیبیا کے درمیان ہوگا جبکہ دن ایک بجے متحدہ عرب امارات اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

Advertisements
julia rana solicitors

دوسری جانب ایونٹ کے آغاز سے قبل میلبرن میں آفیشل ٹرافی سیشن ہوا جس میں پاکستانی کپتان بابر اعظم سمیت تمام ٹیموں کے قائدین موجود تھے ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply