• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • دبئی، عبادت گزاروں کے گاؤں میں نو تعمیر شدہ مندر ہندو برادری کے لیے کھول دیا گیا

دبئی، عبادت گزاروں کے گاؤں میں نو تعمیر شدہ مندر ہندو برادری کے لیے کھول دیا گیا

دبئی: عبادت گزاروں کے گاؤں میں نو تعمیر شدہ مندر ہندو برادری کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

مؤقر بھارتی اخبار ’انڈین ایکسپریس‘ اور او پی انڈیا کے  مطابق  نوتعمیر شدہ ہندو مندر کا افتتاح متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے ہم آہنگی اور بقائے باہمی شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے چراغ جلا کرکیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس موقع پر متحدہ عرب امارات میں بھارتی سفیر سنجے سدھیر سمیت دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔ بھارتی سفیر نے مندر کی تعمیر پر متحدہ عرب امارات کا شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ ہندوؤں کے لیے نیا مندر جبل علی میں تعمیر کیا گیا ہے جہاں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے 9 عبادت گاہیں پہلے سے موجود ہیں، ان میں سات چرچ، ایک گردوارہ اور گورونانک دربار شامل ہیں۔

مختلف مذاہب کی عبادت گاہیں ہونے کی وجہ سے اس علاقے کو عبادت گزاروں کا گاؤں بھی کہا جاتا ہے، جبل علی بنیادی طور پر امارات کا صنعتی علاقہ ہے۔

اس علاقے میں قائم فیکٹریوں و کارخانوں میں کام کرنے والے افراد دنیا کے مختلف ممالک اور مذاہب سے تعلق رکھتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات میں ہندو برادری کے لیے مندر ایک ایسے وقت میں تعمیر کیا گیا ہے کہ جب بھارت میں برسر اقتدار بی جے پی کی حکومت نے مسلمانوں کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے اور ان کے لیے مذہبی فرائض کی ادائیگی سمیت معمولات زندگی انجام دینا بھی مشکل ہو گیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ بھارت میں حکومتی آشیرباد سے مختلف شہروں میں صدیوں پرانی مساجد اور دیگر مذہبی مقامات کو شہید تک کیا جا چکا ہے جس پر بھارت اور مقبوضہ کشمیر کے مسلمان سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply