• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بھارت نے پاکستانی زائرین کو حضرت مجددالف ثانیؒ کےعرس میں شرکت سے محروم کردیا

بھارت نے پاکستانی زائرین کو حضرت مجددالف ثانیؒ کےعرس میں شرکت سے محروم کردیا

اسلام آباد: بھارت نے پاکستانی زائرین کو حضرت مجددالف ثانیؒ کےعرس میں شرکت سے محروم کردیا۔

وفاقی وزارت مذہبی امور کے  مطابق تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا کہ زائرین کے ہمراہ منتظمین کو ویزہ جاری نہیں کیا گیا۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق تمام زائرین پر بھارت میں انفرادی پولیس ویری فکیشن بھی لاگو کردی گئی۔

وفاقی وزارت مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزارت نے منتظمین کے بغیر زائرین بھجوانے سے معذرت کر لی، بھارت نے سابقہ روش برقرار رکھتے ہوئے عین وقت پر ویزوں سے انکار کیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

پاکستانی زائرین نے سرہند شریف میں منعقدہ عرس میں 19 تا 26 ستمبرشریک ہونا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply