• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کینیڈا میں خالصتان ریفرنڈم، ایک لاکھ سے زائد سکھوں نے ووٹ ڈال دیا

کینیڈا میں خالصتان ریفرنڈم، ایک لاکھ سے زائد سکھوں نے ووٹ ڈال دیا

کینیڈا میں خالصتان ریفرنڈم، ایک لاکھ سے زیادہ سکھوں نے ووٹ ڈالا، ٹورنٹو میں خالصتان ریفرنڈم کیلئے ووٹنگ کا آغاز خصوصی دعا سے ہوا۔

خواتین اور معمر افراد کی بڑی تعداد بھی ووٹ ڈالنے کیلئے پہنچی، شرکا کا کہنا تھا کہ ریفرنڈم کے نتائج دنیا پر واضح کردیں گے کہ سکھ آزادی چاہتے ہیں، بھارتی پنجاب جلد ایک آزاد ملک کے طور پر دنیا کے نقشے پر ابھرے گا، بھارت طاقت کے ذریعے سکھوں کو آزادی کے حق سے محروم نہیں کرسکتا۔

واضح رہے بھارت کو بڑی سفاری ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جب بھارت کی خالصتان ریفرنڈم رکوانے کی ساری کوششیں بے کار گئیں اور ریفرنڈم کا آغاز ہوا۔

کینیڈین حکومت کا کہنا تھا کہ خالصتان ریفرنڈم کو روکا نہیں جاسکتا، لوگوں کو آزادی اظہار کی اجازت ہے۔

کینیڈین حکومت کی جانب سے کہا گیا کہ خالصتان ریفرنڈم سکھوں کا قانونی و جمہوری حق ہے۔ کینیڈا میں قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ہر کوئی اپنا جمہوری حق استعمال کر سکتا ہے۔

کینیڈا میں ریفرنڈم کے باعث سیاسی کشیدگی کے بعد مشتعل افراد نے ایک مندر میں توڑپھوڑ کی تھی جس پر بھارتی حکومت نے کینیڈا سے کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors

خیال رہے کہ بھارت سے آزادی اور سکھوں کے لیے علیحدہ وطن خالصتان کے مطالبے کے لیے کینیڈا میں آج ریفرنڈم ہونے جا رہا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply