لشکر طیبہ کا سب سے بڑا حمایتی ہوں، مشرف

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ لشکر طیبہ کے سب سے بڑا حمایتی ہوں۔ ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہاں میں لبرل ہوں اور یہ میرے خیالات ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ تمام مذہبی جماعتوں کے خلاف ہوں۔ لشکر طیبہ کا سب سے بڑا حمایتی ہوں۔ مجھے پتہ ہے کہ لشکر طیبہ اور جماعة الدعوہ والے مجھے پسند کرتے ہیں۔حافظ سعید کو پسند کرنے کے حوالے سے مشرف نے کہا کہ وہ انہیں پسند کرتے ہیں اور ان سے ملے ہوئے بھی ہیں۔ وہ ہمیشہ کشمیر میں ان کی حمایت میں رہے ہیں اور ہمیشہ اس بات کی بھی حمایت کی ہے کہ کشمیر میں ہندوستانی فوج کو دبانا ہے کیونکہ یہ سب سے بڑی طاقت ہے جسے ہند نے امر یکہ کے ساتھ مل کر دہشت گرد قرار دلوادیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

سابق صدر نے کہا کہ 2008 کے ممبئی حملوں میں لشکر طیبہ ملوث نہیں تھی۔ ہند اور اس کے حمایتی واشنگٹن کی جانب سے الزامات لگائے گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ ہمیں ڈکٹیٹ نہ کرے۔سابق صدر نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کو خطرہ نہیں لیکن ملکی ضروریات کے مطابق اس میں پائیداری کی ضرورت ہے۔ سابق صدر نے کہا کہ پاکستان کی ضرورت کے مطابق جمہوریت اور پارلیمانی نظام کو پائیدار کرنے کی ضرورت ہے ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply