واٹس ایپ نے 24 لاکھ اکاؤنٹس بلاک کردئیے

پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے بھارتیوں کو بڑا دھچکا دے ڈالا۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ متعدد اکاؤنٹس کو کمپنی کے شکایات چینل سے موصول ہونے شکایات اور آلات کے ذریعے نامناسب سرگرمیوں کی نشان دہی پر بلاک کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بلاک کیے گئے اکاؤنٹس میں 14 لاکھ 20 ہزار اکاؤنٹس کو کسی صارف کی جانب سے رپورٹ کیے جانے سے قبل ہی بلاک کیا گیا۔

بیان میں بتایا گیا کہ واٹس ایپ نے ماہِ جولائی میں 23 لاکھ 90 بھارتی اکاؤنٹس بلاک کئے جبکہ کمپنی کو اسی دوران 574 شکایتی رپورٹس موصول ہوئیں تھیں۔

اس سے قبل ماہ جون میں بھی 22 لاکھ 10 بھارتی اکاؤنٹس بلاک کیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ میسجنگ پلیٹ فارم کو بھارت سمیت دنیا بھر میں گمراہ کن معلومات کے پھیلنے کا ذریعہ ہونے کی وجہ سے کڑی تنقید کا سامنا تھا۔

اس سے قبل رواں سال جولائی میں ہی مائیکروبلاگنگ ایپ ٹوئٹر نے بھارتی حکومت کے مواد ہٹانے کے احکامات کو چیلنج کیا تھا۔

ٹوئٹر نے موقف اپنایا تھا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے سیاسی جماعتوں کے آفیشل حکام کی جانب سے پوسٹ کیے گئے مواد کو بھی ہٹایا جارہا ہے، اس طرح کی معلومات کو بلاک کرنا پلیٹ فارم کی جانب سے صارفین کو فراہم کردہ آزادی اظہار رائے کی خلاف ورزی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ٹوئٹر کا کہنا تھا کہ جس قانون کے تحت پوسٹ کیے گئے مواد کو ہٹایا جارہا ہے اس مواد کا سیکشن 69 اے سے کوئی تعلق نہیں ہے، پلیٹ فارم کھلے پن اور شفافیت پر یقین رکھتا ہے اور ہر ایک کو اپنی رائے کا اظہار کرنے کا حق حاصل ہے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply