ٹرمپ مقدمہ جیت گئے، اداکارہ پر بھاری جرمانہ عائد

ٹرمپ کی قانونی فتح، امریکی عدالت نے فحش اداکارہ پر ایک لاکھ 22 ہزار ڈالر ( 3کروڑ 51 لاکھ روپے) جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ین ہٹن میں مقدمے کی سماعت کے چند گھنٹے بعد ہی کیلیفورنیا میں امریکی عدالت نے اپیل نے فحش اداکارہ سٹورمی ڈینیئلز کو سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ہتک عزت کے ایک مقدمہ میں ایک لاکھ 22 ہزار ڈالر جرمانہ ادا کرانے کا حکم دے دیا ہے، اس فیصلے کو ٹرمپ کی قانونی فتح سمجھا جارہا ہے۔

چار اپریل کو سابق امریکی صدر ٹرمپ کو مین ہٹن کے کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ اس مقدمہ میں ٹرمپ پر 2016 کی اپنی صدارتی مہم کے دوران فحش اداکارہ سٹوری ڈینئلز کو خاموش کرنے کے لیے اسے ادائیگی کرنے کی فرد جرم عائد کی تھی۔ اس فرد جرم کے عائد ہونے کے چند گھنٹے بعد ہی ٹرمپ نے ایک اور مقدمہ میں سٹوری ڈینئلز کے خلاف کامیابی حاصل کرلی ۔

نویں سرکٹ کورٹ آف اپیل نے ڈینیئلز کو 2018 میں ٹرمپ کے خلاف دائر ہتک عزت کے مقدمے کو خارج کردیا گیا تھا۔ جس کے بعد اداکارہ نے قانونی فیس کی مد میں ایک لاکھ 21 ہزار 972 ڈالر ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ اس کے علاوہ ٹرمپ کو مزید 5 لاکھ ڈالر دینے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

اس حوالے سے ٹرمپ نے اپنےسماجی روابط کی ویب سائٹ ’’ٹروتھ سوشل‘‘ کے اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کیا کہ نائنتھ سرکٹ کورٹ نے مجھے ابھی ایک لاکھ 22 ہزار ڈالر کا انعام دیا ہے۔

کیس کہاں سے شروع ہوا

یہ کیس تب شروع ہوا جب ڈینیئلز نے دعویٰ کیا تھا کہ ایک شخص نے اسے اس وقت دھمکی دی اور اسے ٹرمپ کو اکیلا چھوڑنے کے لیے کہا ۔ انٹرویو میں ڈینیئلز نے امریکی ارب پتی ٹرمپ سے 2006 میں اپنے تعلقات کے متعلق بات کی تھی۔2018 میں ٹرمپ نے ڈینیئلز پر جھوٹ بولنے کا الزام عائد کیا تھا اور کہا تھا کہ ڈینیئلز نے دھمکی دینے والے شخص کا نام نہیں بتایا ہے۔ ٹرمپ نے کہا ڈینیئلز نے دھوکہ دہی کی ہے جس پر میں ڈینیئلز کے خلاف مقدمہ پر مجبور ہوگیا ہوں۔

کیس خارج کر دیا گیا

ٹرمپ کو دی گئی قانونی فیس 3 لاکھ ڈالرز کے علاوہ ہے جو ڈینیئلز کو مقدمہ خارج ہونے پر ادا کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ ڈینیئلز نے اپیل کورٹ کی جانب سے ٹرمپ کی اٹارنی فیس ادا کرنے کے فیصلے کو برقرار رکھنے کے موقع پر کہا کہ میں ایک پیسہ ادا کرنے سے پہلے جیل میں جانا پسند کروں گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply