• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بولیویا کی سابق صدر کو آئین شکنی کرنے پر 10برس قید کی سزا

بولیویا کی سابق صدر کو آئین شکنی کرنے پر 10برس قید کی سزا

بولیویا کی سابق صدر کو آئین شکنی کرنے پر دس برس قید کی سزا سنا دی گئی۔

جنوبی امریکی ملک بولیویا کی ایک عدالت نے ملک کی سابق صدر جینینے اینّز چاویز کو 2019 میں بغاوت کرنے کا قصوروار ٹھہرایا دیا ہے۔

عدالتی فیصلے میں سابق صدر کو دس برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ چون سالہ اینّز کو آئین کے خلاف فیصلے کرنے اور اپنے فرائض سے غفلت برتنے کا مجرم قرار دیا گیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

سابق صدر انیّز کو مارچ 2021 میں دہشت گردی، بغاوت اور سازش جیسے الزامات کے تحت حراست میں لے لیا گیا تھا، تب سے وہ قید میں ہیں اور انہیں مقدمے کی سماعت کے دوران عدالتی کارروائی میں ذاتی طور پر شرکت کی بھی اجازت نہیں دی گئی اور وہ جیل سے ہی مقدمے کی پیروی کرتی رہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply