لڑکی کے بغیر نکاح،پندرہ لاکھ حق مہر

 میرا دل یہ پکارے آجا” سے وائرل ہونے والی عائشہ مانو کا بھارت سے رشتہ بھیجنے والے اداکار فیضان انصاری بالآخر عائشہ سے نکاح کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فیضان انصاری نہ صرف دلہا بن کر عائشہ کو قبول کرچکے ہیں بلکہ قاضی صاحب بھی موجود ہیں لیکن گھبرائیے نہیں یہ نکاح محض فرضی نکاح ہے کیونکہ عائشہ مانو نہ تو اس تقریب میں موجود ہیں نہ ہی اس نکاح میں شریک ہیں۔

فیضان انصاری کا کہنا ہے کہ جب سے انھوں نے عائشہ کی وائرل ویڈیو دیکھی ہے تب سے انھیں صرف عائشہ سے شادی کی دھن سوار ہے۔اس کیلئے وہ پاکستان بھی آنا چاہتے تھے لیکن ان کے مطابق پاکستان نے ان کا ویزا کینسل کردیا جس کی وجہ سے انھوں نے عائشہ سے فرضی نکاح کیا۔

فیضان انصاری نے کہا ہے کہ عائشہ کیلئے انھوں نے جو کچھ کرنا تھا وہ کرچکے اب عائشہ پر ہے کہ وہ انھیں قبول کرتی ہیں یا نہیں۔ اگر وہ کسی دوسرے ملک میں ملنے کی خواہش کریں گی تو فیضان ان سے ملنے کے لئے کسی دوسرے ملک بھی چلے جائیں گے۔

 حق مہر کتنا ہے؟

Advertisements
julia rana solicitors

فیضان نے نہ صرف عائشہ کو اپنی فرضی دلہن مان لیا ہے بلکہ حق مہر میں 15 لاکھ کا چیک بنا کر بھی امانت کے طور پر اپنے پاس محفوظ کرلیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply