• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستان ریلوے کے افسران چار ماہ کے ٹریول اور ڈیلی الاؤنسز نہیں لیں گے، خواجہ سعد رفیق

پاکستان ریلوے کے افسران چار ماہ کے ٹریول اور ڈیلی الاؤنسز نہیں لیں گے، خواجہ سعد رفیق

اسلام آباد: پاکستان ریلوے کے گریڈ 17 سے 22 تک کے افسران چار ماہ کے ٹریول اور ڈیلی الاؤنسز نہیں لیں گے۔

اس بات کا اعلان پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے کے گریڈ 17 سے 22 تک کے افسران 4 ماہ کے ٹریول اور ڈیلی الاؤنسزنہیں لیں گے۔

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے مطابق ریلوے افسران جون سے ستمبر تک کے ٹریول اور ڈیلی الاؤنسز نہیں لیں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors

خواجہ سعد رفیق کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ریلوے افسران کا الاؤنسز نہ لینے کا فیصلہ پاکستان ریلویز کے محدود وسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply