• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ٹھٹھہ: تحصیل صوف شورو میں سیلابی پانی داخل، 200 گاؤں زیر آب

ٹھٹھہ: تحصیل صوف شورو میں سیلابی پانی داخل، 200 گاؤں زیر آب

ٹھٹھہ: سیلابی پانی ٹھٹھہ کی یوسی صوف شورو میں داخل ہو گیا ہے جس کی وجہ سے تقریباً 200 گاؤں زیر آب آگئے ہیں۔

سیلابی پانی داخل ہونے سے ٹنڈو حافظ شاہ اور راجو نظامانی مکمل طور پر پانی میں ڈوب گئے ہیں گھروں میں اس وقت چار سے پانچ فٹ پانی کھڑا ہے جس نے مکینوں کے گھروں میں موجود سامان، زرعی اجناس اور دیگر تمام اشیا ناقابل استعمال بنا دی ہیں۔

سیلابی پانی داخل ہوتے ہی علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نقل مکانی شروع کردی ہے جب کہ کسی حد تک محفوظ مقام تک پہنچنے والے اس وقت کھلے آسمان تلے بے یار و مدد گار بیٹھے ہوئے ہیں کیونکہ ان کا سارا سامان سیلابی پانی کی نذر ہو گیا ہے۔

متاثرین سیلاب کا کہنا ہے کہ گھر ڈوب گئے ہیں، فصلیں تباہ ہو گئی ہیں، سامان اور اجناس سیلابی پانی میں بہہ گئے ہیں اور ہم بمشکل بچوں اور بوڑھے لوگوں کو بچا کر کسی حد تک محفوظ مقام پر پہنچے ہیں لیکن تاحال کسی بھی قسم کی کوئی امداد نہیں ملی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

سیلاب متاثرین نے حکومت، فلاحی اداروں اور مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر انہیں کھانے پینے کی اشیا، ٹینٹس اور ضروری ادویات فراہم کیے جائیں تاکہ وہ کسی حد تک محفوظ ہو سکیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply