جہانگیر ترین نے 10 کروڑ روپے امداد کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رہنما جہانگیر ترین نے سیلاب متاثرین کے لیے 10 کروڑ روپے کی امداد کا اعلان کر دیا۔

سابق رکن قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی کے منحرف رہنما جہانگیر ترین نے امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کے لیے کاروباری اور مخیر حضرات آگے بڑھیں۔

انہوں نے کہا کہ لاکھوں پاکستانیوں کی مدد کے لیے ایک مشترکہ قومی کاوش کی ضرورت ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

جہانگیر ترین کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان میں راشن، خیمے، ترپالیں، مچھر دانیاں، خواتین کے حفظان صحت کا سامان اور کیش امداد شامل ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply