• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • قائد اعظم کا یوم پیدائش،مزار قائد پر گارڈز تبدیلی کی تقریب

قائد اعظم کا یوم پیدائش،مزار قائد پر گارڈز تبدیلی کی تقریب

بابائے قوم ، بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش آج ملی جو ش و جذبے اور انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ منایا جا رہا ہے

قائد اعظم کے یوم پیدائش پرکراچی میں مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پُرقار تقریب منعقد ہوئی۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے دستے نے مزارِ قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔

پاک فضائیہ کے کیڈٹس نے گارڈز کے فرائض پاک آرمی کے کیڈٹس کے حوالے کیے۔ میجر جنرل عمر عزیز تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اعزازی گارڈز نے میجر جنرل عمر عزیز کو جنرل سلام پیش کیا۔ مہمان خصوصی نے گارڈز کا معائنہ کیا۔ مزار پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply