• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کس مقام پر کتنے لاکھ کیوسک پانی ہے؟ دریائے سندھ بارے اعداد و شمار جاری

کس مقام پر کتنے لاکھ کیوسک پانی ہے؟ دریائے سندھ بارے اعداد و شمار جاری

پراونشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے دریائے سندھ میں سیلابی پانی کی سطح سے متعلق اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔

لاہور سے پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند ہورہی ہے، تونسہ، چشمہ، گڈو اور سکھر کے مقام پر پانی کی سطح بلند ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق تونسہ پر پانی کی آمد 5 لاکھ 89 ہزار، چشمہ پر 5 لاکھ 16 ہزار، گڈو کے مقام پر 5 لاکھ 944 کیوسک ہے۔

پی ڈی ایم اے کے اعداد و شمار کے مطابق توسہ میں پانی کا اخراج 5 لاکھ 89 ہزار، چشمہ پر 5 لاکھ 7 ہزار اور گڈو کے مقام پر 5 لاکھ کیوسک ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سندھ سے منسلک تمام اضلاع کو الرٹ رہنے کی ہدایات کی گئی ہیں، کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاریاں مکمل ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

ترجمان کے مطابق ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply