ہرامن بھرا سلاد کے پتے اور اسکے فوائد

بظاہریہ پتا کسی قسم کا ذائقہ نہیں رکھتا یعنی نہ تو ترش ہے نہ مٹھاس بھرا اور نہ ہی تلخ، اسی لئے اسے برگر کے ساتھ کھا لیا جاتا ہے۔عام طور پر سلاد سے مراد یہ لی جاتی ہے کہ اس پلیٹر میں گاجر، مولی، چقند، پیا، کھیرا اور ککڑی شامل ہوں گے۔کبھی کبھی کہیں کہیں سلاد کے مخصوص پتوں کو بھی شامل کیا جاتا ہے ۔انگریزی زبان میں اسے Lettuce کہا جاتا ہے ۔یہ وٹامن A کے حصول کے موٴثر ترین ذرائع میں سے ایک ہے ۔یوں تو خراب کولیسٹرول کی زیادتی کو معتدل رکھنے میں دیگر سبزیاں بھی اہم کردار کی حامل ہوتی ہیں ۔تازہ سلاد سبزی کا سبز رنگ اس میں موجود کلوروفل کی وجہ سے ہوتا ہے ۔علاوہ ازیں اومیگا 3 اور6 فیٹی ایسڈز جسم کے لئے ناگزیر ہیں۔دل کی بیماریوں سے حتی الامکان حد تک بچاؤ کے لئے ہر کھانے کے ساتھ سبزیوں سے بنی سلاد کھانی اس لئے بھی ضروری ہے کہ سرخ گوشت اور اناج میں Purine پائی جاتی ہے جسم کے اندر پہنچ کریورک ایسڈز میں تبدیل ہوجاتی ہے ۔جوڑوں کے درد میں مبتلا لوگوں کو سبزی کا استعمال زیادہ کرنا چاہئے۔ان لوگوں کو ممکن ہے کہ گردوں کی تکالیف بھی لا حق ہوں۔گردوں کی فعالیت برقرار رکھنے کے لئے پانی پر مشتمل سلاد کے پتے بے حد کار آمد اور مفید ثابت ہوتے ہیں۔اگر یورک ایسڈ ہڈیوں کے جوڑوں میں جمع ہوگا تو درد کا باعث بننے کا امکان بھی بڑھ جاتا ہے اس لئے اس تکلیف دہ صورتحال اور جوڑوں میں کھنچاؤ سے محفوظ رہنے کیلئے سلاد کھانا معمول بنا لینا چاہئے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply