• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پنجاب: نجی قرض پر سود کی پابندی کا بل متفقہ طورپر منظور

پنجاب: نجی قرض پر سود کی پابندی کا بل متفقہ طورپر منظور

پنجاب اسمبلی میں نجی قرض پر سود کی پابندی کا بل متفقہ طورپر منظور کر لیا گیا۔

ایم پی اے خدیجہ عمر نے دی پنجاب پروہیبٹیشن آف انٹرسٹ آن پرائیویٹ لون بل 2022 پیش کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے بل کی منظوری کے بعد صوبائی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرائیویٹ طورپر سود کے کاروبار پر پابندی لگا رہے ہیں۔ اس کا کاروبار ایک لعنت ہے۔

انہوں نے کہا کہ دینی تعلیم کی مانیٹرنگ کا سلسلہ شروع کرنے پر ہائیکورٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں،سول ججز متعلقہ سکولوں میں جاکردینی تعلیم کی تحصیل کا جائزہ لے رہے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ن انہوں نے  مزید کہا کہ سودکے کاروبارپرپابندی کا کریڈٹ پورے ایوان اورخاص طورپرقائد عمران خان کو جاتا ہے، سود کا کاروبار کرنے والے روزقیامت کالے منہ کے ساتھ اٹھائے جائیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply