• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ٹی آئی حکومت کا خاتمہ سوچی سمجھی سازش تھا؟ امریکی رپورٹ میں دلچسپ انکشافات

ٹی آئی حکومت کا خاتمہ سوچی سمجھی سازش تھا؟ امریکی رپورٹ میں دلچسپ انکشافات

عالمی انسانی حقوق پر امریکی انتظامیہ کی سالانہ رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آئینی طریقے سے ہٹائی گئی۔

عالمی انسانی حقوق پر امریکی انتظامیہ کی سالانہ رپورٹ کے مطابق آئینی طریقے سے پی ٹی آئی حکومت کو ہٹا کر شہباز شریف کی قیادت میں مخلوط حکومت بنائی گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، آزادی اظہار و صحافت پر پابندیاں مودی حکومت میں جاری ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردوں  کی کارروائیاں گزشتہ سال بھی ہوتی رہیں، مودی حکومت میں پولیس تشدد اور ماورائے عدالت قتل ہوئے۔

پاکستان کے حوالے سے امریکی انتظامیہ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پاکستان میں بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری رہیں، انسانی حقوق کے نمائندے ادریس خٹک کو آرمی ایکٹ کے تحت سزا دی گئی اور سابق وزیر اعظم کے قریبی ساتھیوں نے ٹارچر کا دعویٰ کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس 10 اپریل کو قومی اسمبلی نے 174 ووٹوں سے عمران خان کی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد منظور کی تھی جس کے نتیجے میں عمران خان کی حکومت کا خاتمہ ہو گیا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے بعد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور پیپلز پارٹی نے شہباز شریف کو اکثریتی ووٹوں سے وزیراعظم منتخب کیا تھا تاہم عمران خان نے پہلے اپنی حکومت گرانے کا الزام امریکا پر عائد کیا اور پھر بعد ازاں کہا کہ ان کی حکومت گرانے میں جنرل ریٹائرڈ باجوہ نے اہم کردار ادا کیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply