• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • حادثے کے باعث ٹرینوں کا نظام درہم برہم، کئی گھنٹے تاخیر

حادثے کے باعث ٹرینوں کا نظام درہم برہم، کئی گھنٹے تاخیر

رحیم یار خان: ٹرین حادثے کے باعث ٹرینوں کا نظام درہم برہم ہوگیا، کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنے والی تمام ٹرینیں کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں۔ شالیمارایکسپریس سات گھنٹے تاخیر کے بعد لاہور ریلوے اسٹیشن پہنچی۔

ٹرینیں لاہور لیٹ پہنچنے کے باعث کراچی کے لیے بھی تاخیر سے روانہ ہو رہی ہیں۔ کراچی روانہ ہونے والے مسافروں کو ریلوےاسٹیشن پرکئی گھنٹے انتظارکرنا پڑا۔

مسافر کہتے ہیں شالیمار ایکسپریس کوصبح چھ بجے روانہ ہونا تھا، صبح چار بجے سے انتظار میں ہیں، روانگی کا حتمی وقت نہیں بتایا جا رہا۔

Advertisements
julia rana solicitors

جعفر ایکسپریس، گرین لائن، شاہ حسین، تیزگام اور کراچی ایکسپریس سمیت دیگر ٹرینیں بھی غیر متوقع طور پر تاخیر کا شکار ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply