ماؤنٹ ایورسٹ میں چھپی 50ہزار ڈالر کی کرپٹو کرنسی

سوال و جواب کی مشہور آن لائن ویب سائٹ آسک ایف ایم نے حال ہی میں اپنی کرپٹو کرنسی اے ایس کے ٹی جاری کی ہے اور اسے لوگوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے 50 ہزار ڈالر کرنسی کے ٹوکن مائونٹ ایورسٹ میں چھپا دیئے ہیں اور بہادر کوہ پیمائوں سے کہا ہے کہ وہ اسے ڈھونڈ نکالیں تو یہ کرنسی ان کی ہوگی۔ آسک ایف ایم اس وقت دنیا بھر میں یاہو آنسر اور کورا سے بھی بڑا پلیٹ فارم ہے جہاں سوالات کے جوابات دیئے جاتے ہیں۔ اب اس کمپنی نے اپنی کرپٹو کرنسی جاری کی ہے۔ اس کی تشہیر کیلئے انہوں نے ایورسٹ کی چوٹی پر ہزاروں ڈالر کرنسی کے ٹوکن چھپا دیئے ہیں تاکہ لوگ ہمت کرکے ان کے مالک بن سکیں، یہ رقم ایورسٹ کے مختلف مقامات پر دفن کی گئی ۔ آسک ایف ایم کی ایک تشہیری ویڈیو میں پیغام دیا گیا ہے کہ اگر آپ بہادر ہیں تو جائیں اور کرنسی ڈھونڈ نکالیں۔ تاہم کمپنی نے یہ نہیں بتایا کہ کرنسی چھپانے اور اس ویڈیو کی تیاری میں ایک فرد کی جان جاچکی ہے اور اب وہ متنازع طور پر دیگر لوگوں کو ترغیب دے رہے ہیں کہ وہ اس خطرے والے کام میں کود پڑیں۔ خدشہ ہے کہ اس لالچ میں کوہ پیمائی سے نابلد افراد بھی کود پڑیں گے اور رقم کے لئے اپنی جان خطرے میں ڈالیں گے۔ آسک ایف ایم نے یوکرین کے تین کوہ پیما اور دو رضا کاروں کو ویڈیو کے لئے پہاڑ پر بھیجا تھا جن میں سے ایک کوہ پیما ہلاک ہوگیا تھا اور کمپنی نے اس کا اعتراف بھی نہیں کیا ۔ واضح رہے کہ ایورسٹ ایک خطرناک چوٹی ہے جہاں اب تک درجنوں افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply