برطانیہ میں 800 سال قدیم لاکٹ دریافت

برطانیہ میں 800 سال قدیم لاکٹ دریافت ہوا ہے ، جس میں 3 شیروں کا نشان بنا ہوا ہے، یہ لاکٹ ایچ ایس 2 ہائی اسپیڈ ریل منصوبے پر کام کرنے والوں کو دریافت ہوا۔

12ویں صدی عیسوی سے تعلق رکھنے والا یہ انمول خزانہ برمنگھم کے جنوب مشرق کے علاقے کے گاؤں سے اسپیڈ ریل منصوبے کے دوران ملا، اس لاکٹ میں لال رنگ پر تین سنہرے شیر بنے ہوئے ہیں۔

FaceLore Pakistan Social Media Site
پاکستان کی بہترین سوشل میڈیا سائٹ: فیس لور www.facelore.com

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس لاکٹ کا ڈیزائن انگلش فٹبال ٹیم سے مماثلت رکھتا ہے۔

لاکٹ کی چوڑائی دو سینٹی میٹر اور لمبائی چار سینٹی میٹر سے تھوڑی زیادہ تھی جبکہ اوپر کی جانب ایک کنڈا لگا ہے جس سے اسے باندھا جاتا تھا۔

اس لاکٹ کی عمر کا اندازہ اسی پر بنے ہوئے نشانوں سے لگانے کی کوشش کی گئی ہے، تاریخی جائزے کے مطابق شیروں کو انگلینڈ کے نشان کے طور پراستعمال کیا جانا 1066 سے 1087 عیسوی تک حکومت کرنے والے پہلے نارمن بادشاہ ولیم فاتح کے دور سے جڑتا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

بادشاہ ولیم فاتح نے لال پس منظر پر دو شیروں کو استعمال کیا اور انگلش تخت کا نشان بنایا۔جبکہ تیسرے شیر کا اضافہ ہینری دوم نے کیا جو 1154ء سے 1189ء تک انگلینڈ کا بادشاہ رہا۔

  • julia rana solicitors
  • merkit.pk
  • julia rana solicitors london
  • FaceLore Pakistan Social Media Site
    پاکستان کی بہترین سوشل میڈیا سائٹ: فیس لور www.facelore.com

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply