موجودہ سیاسی بحران اور اسکا حل۔۔چوہدری عامر عباس ایڈووکیٹ

بعض عوامی حلقے یہ کہہ رہے ہیں کہ اب مسلم لیگ ن کا وجود ختم ہو گیا ،اب وہ اٹھ نہیں سکیں گے وغیرہ وغیرہ۔ میرے خیال میں ایسی باتوں میں کوئی صداقت نہیں بلکہ یہ کہنے والے لوگ سطحی اور احمقانہ سوچ رکھتے ہیں۔ سیاسی جماعتوں کیساتھ اونچ نیچ چلتی رہتی ہے۔ آپ ذرا دیکھیں کہ چار ماہ پہلے تحریک انصاف کہاں کھڑی تھی اور آج کہاں کھڑی ہے۔ بس حالات اسی طرح بدلتے دیر نہیں لگتی۔

دوسری جانب کچھ لوگ حمزہ شہباز کو مشورہ دے رہے ہیں کہ جیسے بھی ہو جائز و ناجائز طریقے سے وہ اگلا ایک سال پنجاب میں اپنا اقتدار قائم رکھیں۔ یہ بہت عجیب رائے ہے اور تیسری بڑی غلطی ہو گی، جس کا مسلم لیگ ن کو مزید نقصان اٹھانا پڑے گا۔ دو ماہ قبل مسلم لیگ ن کی حکومت نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ شرکاء کیساتھ جو سلوک کیا وہ بھی ملکی تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے۔ اگر عمران خان دوبارہ کسی لانگ مارچ یا دھرنے کا اعلان کرتے ہیں تو اب پہلے والی صورتحال نہیں رہے گی۔ اگر شرکاء کیساتھ وہی سلوک روا رکھا گیا تو  عوام کی جانب سے بھرپور مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا اسکی دو وجوہات ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

اوّل یہ کہ عوام پہلے سے ایسی مزاحمت کیلئے تیار ہو کر نکلیں گے کیونکہ گزشتہ لانگ مارچ میں انکی اچھی خاصی تربیت ہو چکی ہے اور وہ خدانخواستہ کسی بھی انتہائی قدم کیلئے پوری طرح تیار ہونگے۔ دوئم یہ کہ اب ضمنی انتخابات کے بعد تحریک انصاف پنجاب میں بھرپور طاقت رکھتی ہے انکے سپورٹرز پوری طرح چارج ہیں تازہ دم ہیں رائے عامہ انکے ساتھ ہے تحریک انصاف کے نوجوانوں کی اکثریت پورے جوش میں ہے جس کا عملی مظاہرہ سب نے الیکشن والے دن پولنگ اسٹیشنوں کی مینجمنٹ کی صورت میں دیکھ لیا ہے۔ لہٰذا اب اللہ نہ کرے کہ اس قسم کی کوئی بھی محاذ آرائی مسلم لیگ ن کیساتھ ساتھ ملک و قوم کو وہ نقصان پہنچائے گی جس کی شاید تلافی ہی ناممکن ہو۔

Facebook Comments

چوہدری عامر عباس
کالم نگار چوہدری عامر عباس نے ایف سی کالج سے گریچوائشن کیا. پنجاب یونیورسٹی سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد ماس کمیونیکیشن میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی. آج کل ہائی کورٹ لاہور میں وکالت کے شعبہ سے وابستہ ہیں. سماجی موضوعات اور حالات حاضرہ پر لکھتے ہیں".

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply