کراچی میں کل کی بارش کے اعداد و شمار جاری

کراچی میں کل کی بارش کے اعداد و شمار جاری کر دئیے گئے، سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 68.2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گلشن حدید 60 ملی میٹر، نارتھ کراچی 52.4 ملی میٹراور قائد آباد میں 48.5 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

فیصل بیس 42 ملی میٹر،اورنگی ٹاؤن میں 25.7 ملی میٹر، سعدی ٹاون میں 23.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، گڈاپ کے علاقےب میں 20.6 ملی میٹر، ناظم آباد میں 19.6 ملی میٹر پی اے ایف مسرور بیس میں 15.8ملی میٹر، ائیرپورٹ 14، یونیورسٹی روڈ میں12.4 ملی میٹر، جناح ٹرمینل 11.4 ملی میٹر، کیماڑی میں 11ملی میٹرجبکہ سب سے کم بارش ڈی ایچ اے فیز ٹو میں 5.1 ملی میٹرریکارڈ کی گئی۔

وسری جانب چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج دوپہر سے بارش کا سلسلہ پھر سے شروع ہوسکتا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

سردار سرفراز نے بتایا کہ کراچی میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، شہر میں کہیں تیز کہیں معتدل بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ٹھٹھہ، بدین اور کراچی کے ساحلی علاقوں میں بارش کی شدت زیادہ ہوسکتی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply