کراچی: کراچی میں تیز اور گردآلودہواؤں کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے ،سردی کی نئی لہر کا سلسلہ 2 روز تک جاری رہےگا۔
شہرقائد کے موسم نے پھررنگ بدلا، یخ بستہ ہواوں نے ڈیرے ڈالے توسردی کی لہرمزید بڑھ گئی،گزشتہ روز سے شمال مغرب سے چلنے والی سرف ہواوں نے کراچی کارخ کیاتو سردی لہرمیں شدد آگئی ۔
سردی بڑھی اور شہری انجوائے نہ کریں ایسا گوممکن ہی نہیں،شہری کہتے ہیں ایسا موسم انجوائے کرنا کااپناہی مزاہ ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ،شہر میں کم سے کم درجہ حرارت13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 ڈگری تک رہنے کاامکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں گرد آلود ہواوں کےساتھ آئندہ 2روز تک سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا ۔
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں