• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اسکول جانے والے تمام بچوں کیلئے پولیو ویکسین لازمی قرار

اسکول جانے والے تمام بچوں کیلئے پولیو ویکسین لازمی قرار

کراچی:سندھ میں پولیو کے خاتمے کے اقدامات، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اسکول جانے والے تمام بچوں کیلئے پولیو ویکسین لازمی قرار دے دی۔

ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق ،جمعرات کو وزیراعلیٰ  سندھ مراد علی شاہ  کی صدارت میں پولیو کے خاتمے کے حوالے سے ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں صوبائی وزیر صحت عذرہ پیچوہو، چیف سیکریٹری سندھ، پرنسپل سیکریٹری وزیراعلیٰ سندھ سمیت سیکریٹریز تعلیم، خزانہ، صحت اور ڈپٹی کمشنرز شریک ہوئے۔

وزیراعلی کو بریفنگ دی گئی کہ سندھ میں 2018ء میں ایک پولیو کیس کراچی سے ظاہر ہوا جبکہ2019ء میں کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔

ماحولیاتی نمونے سے معلوم ہوا ہے کہ ایک پولیو وائرس کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ، مچھر کالونی، خمیسو گوٹھ، محمد خان کالونی، اورنگی نالہ اور ہجرت کالونی میں موجود ہے، دیہی علاقوں میں پولیو وائرس نیو سکھر کے علاقے میں پایا گیا۔

پولیو ویکسین 85 فیصد ٹارگیٹڈ بچوں کو دی گئی ہے، جنوری تک 88472 بچے پولیو ویکسین کیلئے گھروں پر موجود نہیں تھے جبکہ 86863 بچوں کے والدین نے ویکسین لینے سے انکار کیا۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے چیف سیکریٹری کو پولیو مہم اور اس کے وائرس کے خاتمے کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ لینے اور نئے بھرتی کئے گئے 1733 ویکسینیٹرز کا فوری تربیت کے عمل شروع کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے اسکول جانے والے تمام بچوں کیلئے پولیو ویکسین لازمی قرار دیتے ہوئے کہا بچوں کو پولیو ویکسین کرانے سے انکار کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت صوبہ بھر میں پولیو کے خاتمے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ،گزشتہ سال ایک کیس ہونا افسوس کی بات ہے لیکن یہ اچھی بات ہے کہ ایک پولیو وائرس بھی صوبہ سے ختم ہو ہو رہا ہے ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply