• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • لارنس بشنوئی نے سدھو موسے والا کے قتل کا اعتراف کرلیا

لارنس بشنوئی نے سدھو موسے والا کے قتل کا اعتراف کرلیا

گینگسٹر لارنس بشنوئی نے سدھو موسے والا کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق لارنس بشنوئی نے اعتراف کیا کہ وہ پنجابی سنگر کو قتل کرنے کے پیچھے وہی ماسٹر مائینڈ تھے، اور یہ منصوبہ بندی گزشتہ اگست سے جاری تھی۔

FaceLore Pakistan Social Media Site
پاکستان کی بہترین سوشل میڈیا سائٹ: فیس لور www.facelore.com

پولیس کا یہ بھی کہنا تھا کہ سدھو موسے والا پر اس سے پہلے بھی حملہ کیا گیا، جن میں سے ایک حملہ جنوری میں ہوا لیکن کوئی نقصان نہ پہنچ سکا، انہوں نے یہ بھی کہا کہ قتل میں استعمال ہونے والی گاڑی سے فتح آباد کے پیٹرول پمپ کی ایک رسید ملی جس کی وجہ سے پنجاب پولیس کو اصل قاتلوں تک پہنچنے میں مدد ملی۔

فتح آباد پٹرول پمپ سے حاصل کی گئی سی سی ٹی وی فوٹیج سے، پولیس نے ملزم پریاورت عرف فوجی کی شناخت کی ہے، جس کے بعد اب تک 13 لوگوں کو گرفتار کیا گیا اور پوری سازش کو بےنقاب کیا  ۔ شبھ دیپ سنگھ سدھو المعروف سدھو موسے والا کو 29 مئی کو قتل کر دیا گیا تھا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق انہیں 30 گولیاں لگی تھیں جو ایک آٹو میٹک رائفل سے فائر کی گئی تھیں۔

یاد رہے سدھو موسے والا کی ایک دن قبل ہی حکومت کی جانب سے دی جانے والی سیکیورٹی واپس لی گئی تھی۔ انہیں پنجاب کے ڈسٹرکٹ مان سا میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors

پنجابی سنگر نے کانگریس کی جانب سے انتخابات میں بھی حصہ لیا تھا لیکن اس میں انہیں کامیابی نہیں ملی تھی۔

  • FaceLore Pakistan Social Media Site
    پاکستان کی بہترین سوشل میڈیا سائٹ: فیس لور www.facelore.com
  • julia rana solicitors
  • julia rana solicitors london
  • merkit.pk

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply