کلثوم نواز دوبارہ ہسپتال داخل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کودوبارہ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔اسپتال ذرائع نے تصدیق کی کہ کلثوم نواز کی حالت بگڑ گئی تھی، ڈاکٹروں نے طبی معائنہ کیا۔ذرائع کے مطابق مریم، حسن، حسین والدہ کے ساتھ اسپتال میں ہیں۔نوازشریف کو بھی کلثوم نوازکی طبیعت سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ مریم نواز نے ٹوئٹر پر بتایا گزشتہ رات کلثوم نواز کو طبیعت ناساز ہونے کے باعث پھر اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔ ڈاکٹر علاج کر رہے ہیں۔انہوں نے والدہ کی صحتیابی کیلئے دعاوں کی اپیل بھی کی۔ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف اہلیہ کی تیماداری کیلئے لندن روانہ ہوں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply