• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • فیٹف وائٹ لسٹ کی طرف واپسی پاکستان کی بڑی کامیابی ہے،وزیر اعظم

فیٹف وائٹ لسٹ کی طرف واپسی پاکستان کی بڑی کامیابی ہے،وزیر اعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی جانب سے تمام شرائط پوری کرنے کے فیٹف کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وائٹ لسٹ کی طرف واپسی پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی جانب سے تمام شرائط پوری کرنے کے فیٹف کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے اور قوم کو مبارکبادی ہے وزیراعظم نے کہا کہ الحمدللہ، ‘وائٹ لسٹ’ کی طرف واپسی پاکستان کی بڑی کامیابی ہے، تمام حکومتی اداروں، شخصیات اور متعلقہ ٹیم کو مبارک دیتا ہوں۔ آپ سب کی کاوشیں رنگ لے آئی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ فیٹف سے متعلق تشکیل کردہ ‘بنیادی سیل’ اس میں شامل فوجی اور سول قیادت اور ٹیم کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، یہ کریڈٹ انہیں جاتا ہے جو مسلسل اس قومی کاوش کے لئے کام کر رہے تھے۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان کی جیت کے لئے کام کرنے والی تمام ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ فیٹف کا بیان پاکستان کی عالمی ساکھ کی بحالی کا اعتراف ہے۔ ایسی مزید خوشخبریاں آنے والے وقت میں پاکستان کا مقدر بنیں گی۔

Advertisements
julia rana solicitors

ان کا کہنا ہے کہ وائٹ لسٹ میں پاکستان کی واپسی سے معاشی و اقتصادی صورت حال کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔ اسی جذبے سے پاکستان کی معاشی بحالی کے لئے بھی کام کر رہے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply