• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ملک بھر میں طویل لوڈشیڈنگ جاری، بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار میگاواٹ

ملک بھر میں طویل لوڈشیڈنگ جاری، بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار میگاواٹ

اسلام آباد: ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 245 میگاواٹ ہو گیا۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 20 ہزار 755 میگاواٹ ہے جبکہ ملک میں بجلی کی طلب 27 ہزار میگاواٹ ہے۔

اعداد و شمار کے تحت پانی سے 4 ہزار 574 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے اور سرکاری تھرمل پلانٹس ایک ہزار 731 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں جبکہ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 11 ہزار 595 میگاواٹ ہے۔ ونڈ پاور پلانٹس سے ایک ہزار 345 میگاواٹ اور سولر پلانٹس سے پیداوار 115 میگاواٹ ہے۔

بگاس سے چلنے والے پلانٹس 154 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں جبکہ جوہری ایندھن سے ایک ہزار 239 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔ ملک کے مختلف علاقوں میں 14 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اسلام آباد ریجن میں بھی 6 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply