• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بھارتی میوزک کمپنیوں نے پاکستانی گلوکاروں کے گانے ہٹا دیئے

بھارتی میوزک کمپنیوں نے پاکستانی گلوکاروں کے گانے ہٹا دیئے

پلوامہ حملے بعد ہندو انتہاپسندوں کی دھمکیوں پر بھارت کی معروف میوزک کمپنیوں نے اپنے یوٹیوب چینل سے پاکستانی گلوکاروں کے گانے ہٹا دیئے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوجیوں کی گاڑی پر خودکش حملے کے بعد بھارتی حکومت اور ہندو انتہا پسند جماعتیں مسلسل پاکستان کے خلاف زہر اگلنے میں مصروف ہیں۔ بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں انتہائی فعال ہندو انتہا پسند جماعت مہاراشٹرا نونرمان سینا(ایم این ایس) نے  ٹی سیریز، سونی میوزک وینس اور ٹپس میوزک جیسی معروف بھارتی میوزک کمپنیوں کے مالکان  کو دھمکی دی تھی کہ وہ پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ کام کرنا بند کر دیں اور اگر انہوں نے ایسا نہ کیا تو نتائج بھگتنے کے لئے تیار ہوجائیں۔ مہاراشٹرا نونرمان سینا کی دھمکی کے بعد میوزک کمپنیوں نے اپنے یوٹیوب چینلز سے پاکستانی گلوکاروں کے گانے ہٹا دیئے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply