• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پیٹرول سے متعلق دل پر پتھر رکھ کرفیصلہ کیا،وزیر اعظم شہباز شریف

پیٹرول سے متعلق دل پر پتھر رکھ کرفیصلہ کیا،وزیر اعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے لیکن پیٹرول سے متعلق دل پر پتھر رکھ کرفیصلہ کیا۔

منی لانڈرنگ کیس میں پیشی کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہعوام مہنگائی میں پسے ہوئے ہیں۔غریب حاندان بچارے رل گئے ہیں۔ایک وقت کی روٹی اور علاج کے پیسے نہیں ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے۔ ملک میں نوکریاں نہیں ہیں ۔پٹرول کی قیمت میں اضافہ دل پر پتھر رکھ کر کیا ۔پاکستان کے پسے ہوئے کوگوں کے لیےماہانہ 2ہزار مختص کیے ۔عوام کوجوریلیف دیاوہ ان کاحق تھا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایٹمی دھماکوں پر نوازشریف نےکسی کودھمکیاں نہیں دیں۔نواز شریف نے کہا کہ مجھے پاکستان کے مفادات کا تحفظ کرنا ہے۔نواز شریف نے بڑے ممالک کے سربراہان سے تلخ انداز میں بات نہیں کی۔

ان کا کہنا ہے کہ دھماکے نہ کرنے پر امریکہ نے پاکستان کو 5 ارب ڈالر کی امداد کی پیش کش کی۔نوازشریف نے امریکہ سے کہا آپ کی امداد کا شکریہ ہم زندہ رہیں گے تو پاکستان پر آنچ نہیں آنے دینگے۔

اس سے قبل وزیر اعظم نے عدالت میں روسٹرم پر آکر بیان دیا کہ میں صوبے کا خادم رہا ہوں۔ سرکاری خزانے سےتنخواہ لی نہ کبھی ٹی اے ڈی اے لیا۔ پیٹرول بھی خود ڈلواتا تھا جب کہ تنخواہ اور ٹی اے ڈی اے کی رقم 7، 8 کروڑ بنتی تھی جو میرا قانونی حق تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

وزیراعظم نے کہا کہ میں نےتو شوگرملزکو سبسڈی نہیں دی۔ جس سے میرے خاندان کو 2 ارب کا نقصان ہوا۔ اس کیس میں مجھ پر 25 ،25 لاکھ روپے کی منی لانڈرنگ کے الزام لگائے گئے۔ ایک طرف تو میں اربوں روپے کا اپنے خاندان کی ملوں کو نقصان پہنچاؤں؟ کیا دوسری جانب میں 25 ،25 لاکھ روپے حرام کھاؤں گا؟

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply