• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پیٹرولیم قیمتوں کا کیا کروں؟ شہباز شریف کا مولانا اور زرداری سے مشورہ

پیٹرولیم قیمتوں کا کیا کروں؟ شہباز شریف کا مولانا اور زرداری سے مشورہ

وزیراعظم شہباز شریف نے سابق صدر آصف زرداری اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق تجاویز مانگ لیں۔

وزیراعظم شہباز شریف سے دونوں رہنماؤں نے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال سے متعلق غور کیا گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روزوفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق باضابطہ طور پر نوٹی فکیشن جاری کیا جس کے تحت قیمتوں کا تعین آئندہ 15 روز کے لیے کیا گیا۔

نوٹی فکیشن کے تحت پیٹرول کی قیمت 149 روپے 86 پیسے برقرار رہے گی جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی 144 روپے 15 پیسے فی لیٹر رہے گی۔

Advertisements
julia rana solicitors

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 125 روپے 56 پیسے برقرار رہے گی اور اسی طرح لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت بھی 118 روپے 31 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply