اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہیٰ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی کے بجائےسیاسی مخالفین کو ہٹ کریں۔
غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے تعلقات میں بہتری کیلئے کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس سے زیادہ ‘نیوٹریلٹی‘ کیا ہوگی کہ تحریکِ عدم اعتماد کامیاب ہوگئی۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان فوری انتخابات چاہتے ہیں ، اب شہباز شریف کیوں بیساکھیاں تلاش کر رہے ہیں؟ اب یہ حکومت کریں اور ڈیلیور کر کے دکھائیں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں