• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • حکومت پاکستان کی آفیشل ویب سائیٹ پر سائبر حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، وفاقی وزیر

حکومت پاکستان کی آفیشل ویب سائیٹ پر سائبر حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، وفاقی وزیر

اسلام آباد: حکومت پاکستان کی آفیشل ویب سائیٹ پر سائبر حملہ ہوا جو سائبر سکیورٹی نظام کی وجہ سے ناکام ہو گیا۔  وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے کہا ہے کہ سائبر حملہ صبح ساڑھے گیارہ بجے کیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ وزارت آئی ٹی کے ادارے این ٹی سی کے سسٹم پر سائبر حملہ ہوا تھا جس پر مختلف محکموں کی ویب سائٹس ہیں لیکن سائبر سیکیورٹی کے جامع نظام کی وجہ سے حملہ ناکام ہو گیا۔ایم کیو ایم پاکستان سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق کے مطابق سائبر حملے کی وجہ سے کچھ محکموں کی ویب سائٹس ازخود معطل ہوئیں لیکن تمام ویب سائٹس کو تین گھنٹے کے مختصر ترین وقت میں فعال کردیا گیا۔

وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے اس حوالے سے وضاحت کی ہے کہ سائبر حملہ ڈیٹا سینٹر پر نہیں، نیٹ ورکنگ سائیڈ پر کیا گیا تھا۔

وفاقی وزارت آئی ٹی کے ذمہ دار ذرائع نے اس سے قبل بتایا تھا کہ ڈی ڈاس اٹیک کے ذریعے انٹرنیٹ ٹریفک چوک کرنے کی کوشش کی گئی تھی لیکن ڈی ڈاس اٹیک میں ڈیٹا چوری نہیں ہوا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ذمہ دار ذرائع نے وزارت آئی ٹی کے حکام کے توسط سے بتایا ہے کہ سرکاری اور پرائیوٹ ویب سائٹس پر ہونے والے حملے کو فائر وال کے ذریعے روکنے کی کوشش کی گئی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply