• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • متحدہ عرب امارات میں دفتری اوقات کار میں کمی ، ہفتہ اور اتوار کو باضابطہ ویک اینڈ مان لیا

متحدہ عرب امارات میں دفتری اوقات کار میں کمی ، ہفتہ اور اتوار کو باضابطہ ویک اینڈ مان لیا

متحدہ عرب امارات میں دفتری اوقات کار میں کمی، متحدہ عرب امارات نے ہفتہ اور اتوار کو باضابطہ ویک اینڈ کے طور پر مان لیا۔

خلیج ٹائم کے مطابق نئے ویک اینڈ کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔ متحدہ عرب امارات نے اعلان کیا ہے کہ وہ کام کے اوقات کو ساڑھے چار دن کے کام کے ہفتے میں تبدیل کر رہے ہیں، جس میں جمعہ کی سہ پہرسے ویک اینڈ کا آغاز ہوگا اور ہفتہ اور اتوار تک رہے گا۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے اتحاد ریل کی توسیعی منصوبے کے تحت ابوظہبی سے دبئی کا سفر صرف 50 منٹ کا ہوگیا جب کہ فجیرہ تک کا سفر صرف 100 منٹوں میں مکمل ہوجائے گا ان ٹرینوں میں سفر کرنے والوں کی تعداد 36.5 ملین سالانہ تک پہنچنے کی توقع ہے۔

متحدہ عرب امارات میں جدید اور تیز رفتار ریل کے ذریعے سالانہ تین کروڑ سے زائد مسافر ابوظہبی سے دبئی کا سفر محض 50 منٹ میں طے کرسکیں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

یو اے ای کے ریلوے پروگرام کے 50 پراجیکٹس زیر تعمیر ہیں جن کا مقصد 2030 تک پوری ریاست میں پٹڑیوں کا جال بچھانا ہے جسے نہ صرف مسافروں بلکہ مال برداری کے بھی کام میں لایا جائے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply