سو لفظ: منصف/تحریر_ذیشان محمود

بابا! منصف کا مطلب کیا ہے؟

بیٹا! انصاف کرنے والا اور فیصلہ کرنے والا۔

انصاف لرنے والوں کو لوگ پسند کیوں نہیں کرتے!

جب منصف یعنی عادل غلط فیصلے کرے یا جانبداری دکھائے  تو پھر لوگ پسند نہیں کرتے۔

یہ جانبداری کیسے ہوتی ہے؟

جب جج کا جھکاؤ کسی ایک فریق کی طرف ہو یا جج کسی سے پیسے لے لے یا جج کسی کا رشتے دار یا عزیز ہو۔

لیکن آپ کیوں پوچھ رہے ہو بیٹا!

Advertisements
julia rana solicitors london

وہ میری کلاس  کے سب بچے کلاس مانیٹر  عادل کو تنگ کرتے رہتے ہیں کہ منصف بک گیا ہے۔ منصف بک گیا ہے۔

Facebook Comments

ذیشان محمود
طالب علم اور ایک عام قاری

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply