سو لفظ: کھانا/ذیشان محمود

لالہ! تیار رہ!
کیوں چھوٹے؟
ابّا جب صاب کے ساتھ کسی پارٹی میں جاتا ہے تو واپسی پر ہمارے لئے ضرور لاتا ہے۔
یاد ہے پچھلے ہفتے افطاری پر کتنا آیا تھا؟
ہاں لالہ! پر کُکڑی کی ٹانگ تو کھا گیا تھا۔
چھوٹے فکر نہ کر! آج ہوئی تو تیری۔
لالہ بھاگ! ہارن کی آواز۔ ابّا کی مدد کر!
لالے کو خالی ہاتھ واپس آتا دیکھ کر چھوٹا بولا؛
لگتا ہے زیادہ سامان ہے جو اٹھایا نہیں گیا؟
نہیں چھوٹے! ابا کہتا ہے آج کھانے کا عالمی  دن تھا۔ صاب کے دوستوں نے کھیل کھیل میں سارا کھانا ضائع کر دیا۔

Facebook Comments

ذیشان محمود
طالب علم اور ایک عام قاری

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply