• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • وزیراعظم کی غیراخلاقی ویڈیوز برداشت نہ کرنے کی ہدایت،کریک ڈاون کا فیصلہ

وزیراعظم کی غیراخلاقی ویڈیوز برداشت نہ کرنے کی ہدایت،کریک ڈاون کا فیصلہ

سوشل میڈیا پر فحش اور غیراخلاقی وڈیوز سے لوگوں کو بدنام کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر غیراخلاقی وڈیوز سے لوگوں کو بدنام کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، سوشل میڈیا پر غیراخلاقی مواد پھیلانے والوں کو گرفتارکریں گے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ ایسے مواد کو برداشت نہ کیا جائے، سوشل میڈیا کو لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے کے لئے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

ایسے واقعات کی روک تھام کرنی ہے جس میں ایسے مواد کو بلیک میلنگ کے لئے استعمال کیاجاتا ہے، ایسے مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ایف آئی اے اور متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

یاد رہے وفاقی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیوز کا نوٹس لے لیا تھا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ جعلی ویڈیوز بنانے اور پھیلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے، ویڈیوز بنانے اور پھیلانے والوں پر قید اور جرمانہ کیا جائے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ترجمان کی جانب سے درخواست کی گئی ہے کہ ایسی ویڈیوز شیئر نہ کریں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply