ڈالر پھر مہنگا،172روپے65 پیسے کا ہو گیا

انٹر بیبک میں ڈالر کی قدر میں پھر اضافہ ہوگیا۔ ڈالر 172 روپے 65پیسے کا ہو گیا۔

ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 2 پیسے مہنگا ہو کر172 روپے65 پیسے کا ہوگیاہے۔

گزشتہ روز بھی انٹربینک میں ڈالر1روپے12پیسےمہنگا ہو ا تھا اور 171روپے 63 پیسےپر بند ہواتھا۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی ڈالر کی قیمت میں 41 روپے کا اضافہ ہوا تھا اور سوموار کو ڈالر170 روپے51 پیسوں پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

کاروباری ہفتےآغاز سے اب تک تین دن میں ڈالر2 روپے 14 پیسے مہنگا ہو اہے۔ڈالر کی قیمت 170 روپے 51 پیسوں سے 172 روپے 65 پیسے ہو گئی ہے۔

اس سے قبل گزشتہ دنوں ڈالر کی قیمت میں گراوٹ کا سلسلہ جاری رہا تھا۔ جب ڈالر قیمت 170 روپے سے بھی نیچے گر گئی تھی۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق ڈالر کی قیمت170 روپے 54 پیسے سے کم ہو کر169 روپے 75 پیسے ہو گئی تھی۔26 اکتوبرکوڈالرکی قیمت نےتاریخی بلندی 175 روپے27 پیسوں کوچھولیا تھا۔

یا د رہے کہ گزشتہ ہفتے سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کی مالی معاونت کی گئی تھی جس کے بعد روپے کی قدت مستحکم ہوئی تھی

ماہرین کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 4 ارب 20 کروڑ ڈالر کے پیکیج اور خام تیل کی عالمی قیمت میں بتدریج کمی جیسے عوامل نے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کو بڑھایا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اب ایک بار پھر مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے ۔ ایک ہی دن میں ڈالر ایک روپے 2 پیسے مہنگا ہو کر172 روپے 65 پیسے پر پہنچ گیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply