• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستان مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل چاہتا ہے: شہباز شریف کا مودی کو جوابی خط

پاکستان مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل چاہتا ہے: شہباز شریف کا مودی کو جوابی خط

اسلام آباد: وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل چاہتا ہے۔ انہوں نے یہ بات اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو لکھے گئے جوابی خط میں کہی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کو جوابی خط لکھا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم نے اپنے پاکستانی ہم منصب میاں شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد کا خط لکھا تھا۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے لکھے گئے اپنے خط میں پاکستان سے تعمیری تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

جوابی خط میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل چاہتا ہے اور بھارت کے ساتھ پرامن تعلقات کا خواہاں ہے۔

بھارتی وزیراعظم نے وزیراعظم منتخب ہونے پر شہباز شریف کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت کی خواہش ہے کہ خطے میں امن اوراستحکام ہو تاکہ ہم ترقیاتی چیلنجزاور لوگوں کی فلاح وبہبود پرتوجہ مرکوز کر سکیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

جوابی ٹوئٹ میں بھارتی وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا تھا کہ پاکستان بھارت سے امن اور باہمی تعاون پر مبنی تعلقات کا خواہا ں ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply